وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ریویو کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ،مختلف بلوں کے مسودوں کا جائزہ لیاگیا

APP95-14 ISLAMABAD: February 14 - Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar chairing meeting of Laws Review Committee. APP

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ریویو کمیٹی برائے قانون نے پارلیمنٹ میں مختلف بلوں کو پیش کرنے سے پہلے بلوں کے مسودوں کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ اس حوالہ سے وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزارت آئی ٹی سے متعلق اہم امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن خان، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی، وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے بھی شرکت کی۔