اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایف سی کے 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے شہداءکے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ایف سی اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی اور سوگوار خانداروں کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔