اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کراچی میں سماءٹی وی کے ٹیکنیشن تیمور کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔ پیر کو انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس قتل کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔