APP23-13 ISLAMABAD: February 13 - Federal Minster for Religious Affairs Sardar Mohammad Yousaf giving away shield to Rafia Bibi winner of Qiraat & Naat competition at Islamabad College for Girls (ICG) F-6/2 in connection with intercollegiate events. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر بر ائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی قرآن و حدیث کی تعلیم اور عمل میں پوشیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین ایف سکس ٹو میں مقابلہ قرات قرآن اور نعت رسول ﷺ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی قرآن اور حدیث کی تعلیم اور عمل میں پوشیدہ ہے۔ عصری تعلیم کے ساتھ قرآن کی تعلیم کا رائج ہونا بھی ضروری ہے جس کیلئے موجودہ حکومت کوشاں ہے اور کافی حد تک اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں جس کا ثبوت وفاقی سطح پر سکولوں میں قرآن کو ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ پڑھا ئے جانا لازم قرار دینا ہے۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر تسلیم شیخ نے کالج کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے طلباءمیں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہو گا جو انہیں عملی زندگی میں رہنمائی دیں گی اور وہ بہتر انداز سے ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔