بحرین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین خالد المعید کی قیادت میں 25 رکنی وفد کا سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) بحرین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین خالد المعید کی قیادت میں 25 رکنی وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ کیا۔ وفد نے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ اظہر علی چوہدری اور ایڈیشنل سیکریٹری شاہ جہاں شاہ سے ملاقات کی۔ وفد کو پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، سی پیک منصوبہ، آٹو موٹو پالیسی اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولیات سمیت سرمایہ کاری کے مختلف مواقع سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔