وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے 4 بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے 4 بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔ راجہ فاروق حیدر نے مزیدکہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام اور حکومتیں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔