وزیراعظم محمد نوازشریف کی چائنہ ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ گاﺅ ہونگ وائی سے ملاقات میں گفتگو

APP11-28 ISLAMABAD: March 28 - Gao Hongwei, Chairman of Board, China Aerospace Science & Industry Corporation (CASIC) and Zhao Xiaolong, Chairman of Board, China Precision Machinery Import-Export Corporation (CPMIEC) called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif. APP

وزیراعظم محمد نوازشریف کی چائنہ ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ گاﺅ ہونگ وائی اور چائنہ پری سیزن مشینری امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ ژاوچیاو لونگ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جو سی پیک اور اہم اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون سے ظاہر ہے، چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون نہ صرف دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا بلکہ پورے خطے کے لئے ترقی کا ذریعہ ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات چائنہ ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ گاﺅ ہونگ وائی اور چائنہ پریسیزن مشینری امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ ژاوچیاو لونگ سے منگل کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع اسے ایشیاءکا اہم تجارتی، توانائی اور ٹرانسپورٹ کوریڈور بناتا ہے۔ چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون نہ صرف دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا بلکہ پورے خطے کے لئے ترقی کا ذریعہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلے روز سے ہی معیشت کی بحالی، توانائی بحران دور کرنے، سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کو مناسب مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گزشتہ چار برسوں میں یکسر تبدیل ہو چکا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ساز گار کاروباری فضاءکے لئے جامع ڈھانچہ فراہم کرتی ہے۔