یوم پاکستان کے سلسلے میں خصوصی میموریل سروس کا اہتمام، برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر اسرار حسین کی شرکت

لندن ۔ 29 مارچ (اے پی پی) یوم پاکستان کے سلسلے میں ویسٹ منسٹر ایبے میں ایک خصوصی میموریل سروس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر اسرار حسین نے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی نمائندگی کی۔ میموریل سروس میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور ویسٹ منسٹر ایبے کے شمالی ٹاور پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا۔