واشنگٹن ۔ یکم مئی اپریل (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران کی گئی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے شدت پسند گروپ کے خلاف امریکی قیادت والے اتحاد کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 45 شہری ہلاک ہوئے ۔وائس آف امریکا کے مطابق پینٹاگان نے ایک بیان کہا ہے کہ یہ زیادہ تر عراقی شہر موصل کے گرد و نواح کا علاقہ ہے۔پینٹاگان نے بتایا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران ہر ممکن احتیاط سے کام لیا گیا۔ تاہم پھر بھی غیر ارادی طور پر انسانی آبادی کا کچھ نقصان ہوا۔اس رپورٹ میں 17 مارچ کو موصل میں داعش کے شدت پسند گروپ کو ہدف بنائے جانے والے واقعے پر ہونے والی چھان بین شامل نہیں۔