بارباڈوس ۔ یکم مئی (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لئے۔ روسٹن چیز 131 اور جیسن ہولڈر 58 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ محمد عامر اور محمد عباس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیگ سپنر شاداب خان کو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ دی گئی۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی تین وکٹیں 37 کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔