واشنگٹن ۔ یکم مئی اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو مشکل وقت سے اچھی طرح نمٹنے والا ہوشیار رہنما قرار دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کم جونگ نے کم عمری میں اقتدار سنبھالا اور وہ بھی تب جب انھیں کچھ انتہائی سخت لوگوں سے نمٹنا پڑا۔شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بڑھتے ہوئے دباو¿ کے دوران ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ کم جونگ ان ذہنی طور پر صحت مند ہیں یا نہیں