سرینگر ۔ 25 جون(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیرسمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری صحیح معنوں میں عید کی خوشیوں اور مستروں سے اسی وقت سرفراز ہونگے، جب وہ بھارت کے جبری قبضے سے آزاد ہوجائیں گے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں کشمیریوں سے عید سادگی اور اسلامی اصولوں کے مطابق منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر ہمیں ان یتیموں، بیواو¿ں اور عمر رسیدہ لوگوں کی ہر ممکن طریقے سے مدد اور دلجوئی کرنی چاہیے، جن کے عزیز واقارب اور لختِ جگر شہید کیے گئے ہیں۔