ایف سی نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کر کے 4دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 06 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں آپریشن رد الفسادکامیابی سے جاری ہے ،اتوار کو ایف سی نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کر کے 4دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق آپریشن ردالفساد کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایف سی نےکوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کیمپ مسمار کر دیئے، آپریشن میںہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان اور فورسز پرحملوں میں ملوثتھے، فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار معمولی زخمی ہو گیا۔