جباجنہ ۔ یکم اگست (اے پی پی) سلوینیا کی سیاحت میں 15.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سلوینیا کے ذرائع ابلاغ نے ملکی ادارے برائے سیاحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ روان بر کے پہلے چھ ماہ کے دوران تقریبا دو ملین سیاحوں نے سلوینیا کا رخ کیا ہے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 15.1 فیصد زیادہ ہے