دمشق ۔ یکم اگست (اے پی پی) شامی صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایسی دہشت گردی کا سامنا ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے شامی فوج کے 72ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جیش الشعب جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کو شام کا تاریخی دشمن قرار دیا جو علاقے اور علاقے سے باہر کے ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے پورے علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کو اس وقت انتہائی خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے ۔