موجودہ بجٹ میں تعلیم کےلئے ریکارڈرقم مختص کی گئی ہے‘ وفاقی وزیربلیغ الرحمن

APP34-06 MULTAN: August 06 - Federal Minister for Education & Technical Training Engineer Muhammad Baligh-UR-Rehman addressing the students & parents after distribution the laptop in Allama Iqbal Open University. APP

ملتان۔6 اگست (اے پی پی )تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ حکومت نے موجودہ بجٹ میں تعلیم کے لئے 9سوارب روپے مختص کئے ہیںجو70سالہ تاریخ کاایک ریکارڈہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں ایم ایس ،ایم فل اورپی ایچ ڈی کے طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ لیپ ٹاپ وزیراعظم سکیم کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں ۔تقریب میں 170طلباءمیں یہ لیپ ٹاپ دیئے گئے ۔وزیرتعلیم نے بتایاکہ 2011-12کے دوران اعلیٰ تعلیم کے لئے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 12ارب روپے فراہم کئے گئے ۔اس مرتبہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو اس سلسلے میں 100ارب روپے دیئے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 2013میں 2کروڑ60لاکھ بچے ایسے تھے جوتعلیمی اداروں سے باہر تھے ۔2015-16میں یہ تعداد 2کروڑ 25لاکھ رہ گئی ہے ۔تعلیمی اداروں میں داخلوں کی شرح بڑھنے میں پنجاب ہرلحاظ سے آگے ہے یہاں یہ شرح 23فیصدہے جبکہ اسلام آبادمیں یہ شرح 53فیصدہے ۔قبل ازیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بلیغ الرحمن نے کہاکہ نومنتخب وزیراعظم اوران کی کابینہ بااختیارہے اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملکی ترقی کاسفرجاری ہے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ نیشنل ایکشن پلان اورسی پیک پرکام اسی رفتار سے جاری رہے گا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے عدلیہ کے فیصلے کوتسلیم کیااورہم نے پہلی بار یہ بھی دیکھاکہ پرامن انتقال اقتدار عمل میں آیا۔