نواز شریف اور اُن کے خاندان کو کسی صورت بھی سیاست سے دور نہیں رکھا جا سکتا،وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 06 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیںاوراُن کو اور اُن کے خاندان کو کسی صورت بھی سیاست سے دور نہیں رکھا جا سکتا، جس وژن کی تکمیل کی خاطرمحمد نواز شریف نے پچھلے چار سال کے دوران پاکستان میں ایک لازوال ترقی کی بنیاد رکھی ہے اُس کے باوعث وہ سوست تا گواد ر عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیںاور عوام کے دلوں میںاُن کے اس مقام کو لاکھ سازشوں کے باوجود بھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میںکو پاکستان کی تاریخ کے سنہرے سال کہا جا سکتا ہے اور جس طرح2013کے بدترین حالات سے ملک کو نکال کر انہوں نے ملک کو جو ترقی و عزت دلائی ہے وہ محمد نواز شریف کی شخصیت کا ہی کمال ہے۔