وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا بیان

لاہور۔6 اگست (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی دےوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا محمد نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے اور ان کے چار سالہ دور میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کی بے مثال خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔محمد نوازشریف جمہوریت کے شاہسوار ہیں۔ملک میں جمہوری روایات کے فروغ اورجمہوری نظام کے استحکام کے حوالے سے ان کی جدوجہد بے مثال ہے ۔وہ ایسے لیڈر ہیں جنہوںنے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی اوراستحکام کو ترجیح دی ہے