پیر مہرعلی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمدکا اے پی پی راولپنڈی کو انٹرویو

راولپنڈی۔06اگست (اے پی پی) پیر مہرعلی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمدنے کہاہے کہ پاکستان میں زرعی ایمرجنسی کا نفاذ وقت کی ضرورت ہے ،ملک میں پانچ سالہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کر کے فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ،معیاری خوراک پر توجہ دے کر پاکستان کو دنیا میں خوراک برآمد کرنے والا بڑاملک بنایا جاسکتا ہے ، پانی کا تحفظ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،خطہ پوٹھوہار ملک بھر کی پھلوں اور سبزیوں کی غذا ئی ضروریات پوری کر سکتاہے۔پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمدنے کہا کہ بڑھتی آبادی اور پانی کی کمیابی کے تناظر میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں فوری زرعی ایمرجنسی اشد ضروری ہے