وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کے ڈائریکٹر (عالمی رابطہ) اشوانی کے موٹھو کی ملاقات

APP68-07 ISLAMABAD: November 07 - Ashwani K. Muthoo, Director (Global Engagement), IFAD, Rome called on Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi at PM Office. APP

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کے ڈائریکٹر (عالمی رابطہ) اشوانی کے موٹھو کی ملاقات
وزیراعظم نے پاکستان میں آئی ایف اے ڈی کو بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی سے چلانے کے امکان کا جائزہ لینے کی دعوت دی

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی) روم کے ڈائریکٹر (عالمی رابطہ) اشوانی کے موٹھو نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو 1978ءسے پاکستان میں آئی ایف اے ڈی کے شروع کردہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 40 برسوں میں آئی ایف اے ڈی نے پاکستان میں زراعت، دیہی ترقی اور تخفیف غربت کے شعبوں میں (مشترکہ فنانسنگ سمیت) 2.2 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں آئی ایف اے ڈی کے کام کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی سے چلانے کے امکان کا جائزہ لینے کی دعوت دی۔ اشوانی کے موٹھو نے وزیراعظم کو اس سیمینار کے بارے میں بتایا جو آئی ایف اے ڈی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور پاکستان جیسے ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے اختیار کردہ طریقوں کے جائزہ کیلئے آئندہ برس پاکستان میں منعقد کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔