دبئی ۔ 08 نومبر (اے پی پی) پاکستان آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، بھارت کا پانچواں نمبر برقرار ہے، بلے بازوں میں کیوی اوپنر کولن منرو 5 درجے ترقی پا کر 12 ویں نمبر پر آ گئے، ڈی ویلیئرز کی ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے، آئش سودی 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین باﺅلرز میں شامل جبکہ ویرات کوہلی بھی ٹاپ ٹین آل راﺅنڈرز کی فہرست میں آ گئے۔ آئی سی سی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، بھارت کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد کیوی ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ اس کی جگہ پاکستان نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، بھارت پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔