اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز (آج) جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے بتایا کہ سیریز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایونٹ میں 9 ممالک کے کھلاڑی حصہ لےں گے جن میں پاکستان سمیت افغانستان، مالدیپ، ترکی، سری لنکا، کمبوڈیا، شام اور نیپال شامل ہیں۔