واشنگٹن۔ 13جنوری (اے پی پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سخت تعزیرات کو تیسری مرتبہ مﺅخر کر دیا تا کہ تہران جوہری ہتھیاروں بارے تحقیق ترک کر دے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تیسری اور آخری مرتبہ ان تعزیرات پر چھوٹ دے رہے ہیں تا کہ کانگریس اور یورپی اتحادی 120 روز میں ایران سے جوہری معاہدے میں بہتری لائیں بصورت دیگر امریکا اس معاہدے سے علیحدہ ہو جائے گا۔