اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ملک بھر سے داخلوں کے خواہشمند افراد کے لیے نزدیک ترین مقامات پر داخلہ فارم اور پراسپکٹس کے لیے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2018ءکے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگراموں کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔