سینٹ پیٹرز برگ۔ یکم جولائی (اے پی پی) روس اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، میزبان ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میں 2010ءکی عالمی چیمپئن اسپینش ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر 4-3 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گولز سے برابر رہا تاہم پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر میزبان روس نے سپین کو 4-3 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، روسی گول کیپر ایگور آکن فیو نے دو پنالٹی شوٹ آﺅٹ کا دفاع کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔