جنیوا۔20 جولائی(اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کاروں نے کہا کہ بنگلہ دیش پہنچنے روہنگیا پناہ گزینوں نے کہا کہ میانمار میں ان کے خلاف تشدد اور مظالم جاری ہے ، جہاں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے لئے مکمل ماحول خطرناک بنا ہوا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار پر آزادانہ بین الاقوامی تحقیقاتی مشن کے ارکان نے کوکس بازار میں پناہ گزین کیمپ کے پانچ روزہ دورے مکمل کرنے کے بعد یہاں یہ بات کہی۔