اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ذہن میں الیکشن کے بائیکاٹ کی کوئی بات نہیں، ہمارا ووٹ بنک موجود ہے،ووٹرز پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ تیار ہیں،میری سوچ ملک کے غریبوں کی خدمت کرنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اگلے 10 سال کا ایجنڈا بنانا چاہیئے، ریحام خان کی کتاب کے لیے پیسے دینے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا،عوام انتخابات مین جو فیصلہ کریں سب کو قبول کرنا چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔