اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ خطہ کے لوگوں کو الیکٹرانک رابطہ کاری سے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹرخالد رفیق کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔