اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی ایک، پنجاب اسمبلی کی دو اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 76 سرگودھا V سے چوہدری فیصل فاروق چیمہ اور پی پی 177 قصور سے محمد ہاشم ڈوگر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 48 میرپور خاص سے سید ذوالفقار علی شاہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 سانگھڑ سے نوید دھڑو کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا۔