اقوام متحدہ ۔ 10 اگست (اے پی پی) شام کے لئے اقوام متحدہ کمشنر جان ایگے لینڈ نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں لاکھوں شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ایگے لینڈ نے کہا ہے کہ ادلب میں کسی ممکنہ جھڑپ کے سد باب کے لئے ترکی، روس اور ایران باہمی تعاون کی حالت میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت محسوس ہونے پر وہ ترکی سے علاقے سے نکلنے والے شہریوں کے لئے اپنی سرحدی چوکیاں کھولنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔