سرینگر۔ 10 اگست (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی صاحب نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گریز اور رفیع آباد میں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں قتل عام کا بنیادی سبب ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی رویہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میں کہا کہ مقبوضہ خطے میں امن کے سب سے زیادہ خواہاںخود کشمیری ہیں لیکن بھارت ان کی حق پر مبنی جدوجہد کو فوجی طاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیراہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری صرف اور صرف اپناپیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں جسکا وعدہ عالمی برادری اور خود بھارت نے ان کے ساتھ کر رکھا ہے۔