اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سال 2025ءتک ملک میں بجلی کی پیداوار 62 ہزار 184 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 33 ہزار 961 میگا واٹ ہے جبکہ منصوبہ بندی کے تحت 2019ءتک بجلی کی پیداوار کو 37 ہزار 633 میگاواٹ تک بڑھایا جائے گا۔ اس طرح سال 2020ءکے دوران بجلی کی پیداوار 39 ہزار 821 میگاواٹ جبکہ 2021ءمیں 45 ہزار 621 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے یونٹس لگائے جا رہے ہیں جن کی تکمیل کے بعد سال 2025ءتک پاکستان میں بجلی کی پیداوار 62 ہزار 184 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔