سری نگر ۔ 15 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماءشاہد الاسلام کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی ایجنسیاں بار بار شاہدالاسلام کے گھر پر چھاپہ مار کر اہلیہ اور بچوں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شاہد الاسلام کو قابض انتظامیہ نے جبری طورپرنئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند کر رکھا ہے جبکہ انکے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے ۔اس سے قبل شاہدالاسلام کی اہلیہ نزہت قادری نے کہا تھا کہ بھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے شاہدالاسلام کی گرفتاری کے بعد سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کر رہا ہے ۔