اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران آلات جراحی اور طبی آلات کی قومی برآمدات میں 4.96 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران آلات جراحی اور طبی آلات کی برآمدات سے 28.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 30 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران آلات جراحی اور طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 4.96 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔