APP37-17 ISLAMABAD: September 17 - A group photo of 2nd convocation of Federal Medical & Dental College (FM&DC) with Federal Minister for National Health Services Aamer Mehmood Kiani. APP

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، اسی لئے ہم اپنی اولین ترجیح یعنی صحت کے شعبہ میں میڈیکل کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور ہم نہ صرف میڈیکل و تربیت کے معیار میں بہتری چاہتے ہیں بلکہ میڈیکل کے طلباءو طالبات میں صحت بارے تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے بھی خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل میڈیکل کالج کے طلباءکی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بلاشبہ یونیورسٹی گریجویشن طلباءو طالبات کی بڑی بڑی کامیابیوں میںسے ہے جس پر میں تمام طلبائ، اساتذہ اور ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو بعض چیلنجز اور مسائل کا بھی سامنا ہے تاہم اس کے باوجود اس کالج کے 53گریجویٹس ایف سی پی ایس پارٹ ون کا امتحان اور یونیورسٹی ایم ایس/ایم ڈیپارٹ ون کے امتحانات پہلے ہی پاس کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے یہ امتحانات ہاﺅس جاب کی 6 میں تکمیل کے دوران پاس کئے جو کہ قابل ستائش بات ہے۔