اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) گذشتہ سات سال کے دوران پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (پی ای سی او) نے مجموعی طور پر 50 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2011ءتا 2014ءکے دوران کمپنی کو مسلسل خسارہ کا سامنا رہا ہے جبکہ مالی سال 2015ءتا 2017ءکے دوران کمپنی نے منافع کمایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011ءتا 2014ءکے دوران کمپنی کو مجموعی طور پر 281 ملین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ مالی سال 2011ءکے دوران کمپنی کا خسارہ 31 ملین روپے، مالی سال 2012ءکیلئے 100 ملین روپے جبکہ مالی سال 2013ءکیلئے 83 ملین روپے اور مالی سال 2014ءکیلئے کمپنی کا خسارہ 67 ملین روپے رہا ہے۔