اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں 9.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات 3.1 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جولائی 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 2.8 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔