اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری برائے اصلاحات ‘ ترقی و منصوبہ بندی شوزب کنول نے کہا ہے کہ نیب خودمختار اور آزاد ادارہ ہے‘ حکومت کا اس پر کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے ابھی دو ماہ ہوئے ہیں اس کی کارکردگی کا موازنہ گزشتہ حکومتوں کی دس سالہ کارکردگی سے نہیں کیا جاسکتا تاہم موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے راہ متعین کر چکی ہے اور عوامی مسائل جلد حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی کارکردگی کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی فہرست میں ڈال دیا گیا۔