اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے ملک میں آبی ذخائر کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے 5 ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق حکومت نے چنیوٹ ڈیم (0.85 ایم اے ایف)، سیوک ڈیم (5 ایم اے ایف)، کھوڑی ڈیم (6 ایم اے ایف، ڈھڈیال ڈیم (1.00 ایم اے ایف)، سکردو ڈیم ( 3.20 ایم اے ایف) تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ حکومت پانی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے اس تجویز پر بھی عمل پیرا ہے کہ ملک میں دستیاب قیمتی پانی کے باکفایت استعمال کے لئے آبپاشی کے لئے چھڑکاﺅ اور ڈرپ کے ذریعے آبپاشی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔