اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر علماءو مشائخ کونسلز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کے حکام نے بتایا کہ کونسل کے قیام کا مقصد فرقہ واریت کا خاتمہ اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے علماءاور مشائخ کا بورڈ پہلے ہی کام کر رہا ہے تاکہ معاشرے میں زیادہ سے زیادہ مذہبی ہم آہنگی کو فرغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کام کرنے والی کونسلز کو پھرپور مینڈیٹ دیا جائے گا تاکہ وہ مذہبی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے اپناکردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ کونسلز میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سکالرز کو شامل کیا جائے گا جو معاشرے میں اتحاد،بھائی چارہ اور یکجہتی کی فضاءکو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔