اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاک تحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ترکی کے نائب وزیر دفاع محسن دیری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہونے والا فلیٹ ٹینکر پی این ایس معاون اس اشتراک کی بہترین مثال ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بدھ کو ترکی کے نائب وزیر دفاع محسن دیری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آبادکا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترکی کے وزیر دفاع نے علاقائی بحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔