ڈیرہ اسماعیل خان۔30اکتوبر(اے پی پی)پاک فوج کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاﺅں کوٹ ظفر بالادستی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں914 مختلف امراض کے مریضوں کا معائنہ کیا اورانہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے مریض بچوں میںتحائف تقسیم کئے گئے۔ اہلیان علاقہ نے پاک فوج کے اقدام کو سراہا۔