اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) نومبر 2018ء کے دوران سویابین آئل کی قومی درآمدات میں 52.09 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2018ء کے دوران 7.38 ملین ڈالر کا سویابین آئل درآمد کیا گیا ہے جبکہ نومبر 2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 15.4 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سویابین آئل کی ملکی درآمدات میں 8.02 ملین ڈالر یعنی 52 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔