اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کے دوران لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے سعد الحریری کو وزیراعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نوازشریف کو این آراو کی بازگشت ہے، سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی، انہوں نے ایک کمٹمنٹ بھی پوری نہیں کی، جس پر شرمندگی ہوئی۔