راولپنڈی۔ 2 اپریل (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں مادر وطن کے 3 سپوت شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں میں ضلع جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب شامل ہیں۔ پاک فوج کے جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی سائیڈ پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔