کراچی۔ 20 مئی (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن (موپ اپ) کے تحت موصول ہونے والی بولی 25 ارب 60 کروڑ روپے منظور کر لئے۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن (موپ اپ) کے تحت3 روز کے لئے 10.69 فیصد ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے موصول ہونے والی بولی 25 ارب 60 کروڑ روپے منظور کر لئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی بھی 25 ارب 60 کروڑ روپے ہی مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں شرکت کرنے والے دونوں بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کیا گیا۔