واشنگٹن ۔ 21 مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ ایران مغربی ایشیا میں امریکی مفادات کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س پریس پول کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ کچھ ہوا ہے یا ہوگا لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران معاہدے کے لئے ہاتھ بڑھائے گا تو وہ ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا ایران کے درمیان حالیہ دنوں میںکشیدگی عروج پر ہے۔