اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 42 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 12 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں ماڈرن کسمٹر کلیکٹریٹ کی تعیر کے لئے 3 کروڑ، ڈی آئی خان میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ20 لاکھ، ڈویلپمنٹ آف انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کے لئے 20 کروڑ 30 لاکھ، ان لینڈ ریونیو آفسز آف پاکستان کے قیام کے لئے 14 کروڑ، جنگ زون میں آفس کی تعمیر کے لئے 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔