مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خورونوش کے بھاﺅ

لاہور۔20مئی (اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں پیر کے روز اشیائے خورونوش کے جاری کردہ بھاﺅ اس طرح ر ہے۔ چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا110 تا 120 روپے فی کلو ، چینی66 سے 68 روپے اور گڑ70 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح سفید چنا 110 روپے، سیاہ چنے100 ، دال چنا 104روپے ، مونگ ثابت150، دال مونگ دھلی ہوئی150 روپے، ماش ثابت 135روپے، دال ماش دھلی ہوئی 160روپے اور بیسن 110روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔