اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بدھ کو متعدد ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیراعظم کے چیمبر میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں شیر علی ارباب، نورین فاروق ابراہیم، محمد اسلم بھوتانی، ملک انور تاج، سیف الرحمن، پرنس محمد نواز الائی، ریاض فتیانہ، فضل محمد خان، رائے حسن نواز اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور ترجمان ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔